جے یو آئی نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا

جے یو آئی نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا
جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلا س میں اس کے اراکین اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔ جے یو آئی محرم کی چھٹیوں کے بعد اپوزیشن کی نشستیں الاٹ کرنے کے لئے سپیکر کو باضابطہ درخواست دے گی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے مستعفی وفاقی وزیر مولانا عطاء الرحمان نے سرکاری گاڑی اور سٹاف واپس کر دیا ہے اور سرکاری دفتر بھی باضابطہ طور پر خالی کر دیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی نے بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومتوں سے علیحدگی پر بھی غور شروع کر دیا۔ گزشتہ رات اسلام آباد میں جے یو آئی کے گلگت بلتستان اور بلوچستان کے وزراء نے اکرم درانی کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ دو نوں صوبوں میں پارٹی کے وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ہم حکم کے منتظر ہیں، قیادت جب کہے گی مستعفی ہو جائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کے وزراء کو استعفے دینے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ گلگت بلتستان میں جے یو آئی کے حاجی گلبر خان صحت، عشر وزکوۃ اور امور نوجوانان کے وزیر ہیں جبکہ دو پارلیمانی سیکریٹریز ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید مطیع اللہ آغا کا تعلق بھی جے یو آئی سے ہے اور سینیئر وزیر مولانا عبد الواسع سمیت تین وزراء بلوچستان کابینہ کا حصہ ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz