جہلم: 10 روز سے گیس بند، شہریوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی
جہلم میں 10 روز سے گیس کی بندش کے خلاف شہریوں نے ریلی نکالی اور احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دی ۔ جہلم شہر میں دس روز سے گیس بند ہے جس کے خلاف جہلم کے شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی میں قومی اسمبلی کی رکن نگہت میر، ایم پی اے ندیم خادم اور انجمن تاجران کے صدر سمیت تاجروں ،طالب علموں اور شہریوں نے شرکت کی اور جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک جہلم کو سوئی گیس نہیں دی جائے گی جی ٹی روڈ بلاک ہی رہے گی۔