امریکی حکام فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،جولین اسانج

امریکی حکام فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،جولین اسانج
ویکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے رہائی کے بعد پہلے انٹرویو میں کہا کہ سپرپاور امریکہ قانون کی پاسداری نہیں کر رہا۔ امریکہ تحقیقاتی صحافت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ امریکی حکام اور سیاست دان مجھے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ امریکہ خفیہ دستاویزات کے انکشافات کے بعد ویکی لیکس کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز میں تحقیقات کر رہا ہے۔ اور یہ تحقیقاتی غیرقانونی ہیں۔ وکی لیکس سے تعلق رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور وہ ان کے خلاف بھی جاسوسی کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ لیکن عوام اور ان کی رائے سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔ جولین اسانج کا کہنا تھا کہ سویڈن کے پراسیکیوٹر کے پاس کچھ نہیں تھا، تبھی تو تین بار عدالت کے طلب کرنے کے باوجود بھی وہ ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن وہ اس دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz