پاکستان میں امریکا کے سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے القائدہ، اور دیگر انتہا پسندوں کا خاتمہ انتہای ضروری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فوجی اور سیکورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ موجودہ حکومت نے ابھی خطے میں استحکام کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کرے جس سے پاکستانی عوام میں امریکا کا اعتماد بحال ہو۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ بیس ماہ کے دوران پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دے کر بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ کو پاک چین سول نیو کلیر ڈیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن چین کو عالمی سپلائر کے قوانین کی پاسداری کا خیال کرنا چاہیے۔