ملائیشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

ملائیشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
اسلامی قوانین کو اسرائیلی سازش قرار دینے پر ملائیشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرد ی گئی۔ ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی رکنیت چھ ماہ کے لئے معطل کی ہے۔ حکمران اتحاد نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب انور ابراہیم نے اسلامی قوانین کو اسرائیل کی پشت پناہی سے بننے والی پالیسیاں قرار دیا۔ ملائیشیا کی پارلیمنٹ اب انور ابراہیم کے مزید تین ساتھیوں کے خلاف کارروائی کا سوچ رہی ہے۔ امکان ظاہرکیاجارہا ہےکہ ان تین افراد کی رکنیت بھی معطل کردی جائےگی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz