پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک انتقال کر گئے

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک انتقال کر گئے
پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک انتقال کر گئے۔ رچرڈ ہالبروک کا تعلق حکمران ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا اور وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جمعے کے روز امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے دفتر میں موجود تھے جہاں پر وہ افغانستان میں امریکی افواج اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے اہم رپورٹ کو حتمی شکل دے رہے تھے۔ اسی دوران ان کے دل کی شریان پھٹ گئی۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے دل کی شریان کا آپریشن ہوا۔ تین دن تک انتہائی تشویشناک حالت میں رہنے کے بعد آج ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ 24 اپریل 1941 کو نیو یارک میں پیدا ہوئے۔ رچرڈ ہالبروک 2 جنوری 2009 کو پاکستان اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تعینات ہوئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz