ججوں کی تعیناتی،19ویں ترمیم کے حتمی مسودے پر دستخط ہو گئے

ججوں کی تعیناتی،19ویں ترمیم کے حتمی مسودے پر دستخط ہو گئے
ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے انیسویں ترمیم کے مسودے کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام ارکان نے حتمی مسودے پردستخط کر دیئے ہیں۔اسلام آباد میں آئینی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے چئیر مین رضا ربانی نے کہا کہ انیسویں ترمیم کے حتمی مسودے پرکمیٹی کے چوبیس ارکان نے متفقہ طور پر دستخط کئے۔ جن میں مولانا فضل الرحمان، اسحاق ڈار، ڈاکٹرفاروق ستاراور مہتاب عباسی سمیت تمام جماعتوں کےارکان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیسویں ترمیم کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ آج ہی قومی اسمبلی کوبھجوادی جائے گی، جبکہ ترمیم کا بل دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz