اعظم سواتی کی برطرفی، جے یو آئی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اعظم سواتی کی برطرفی، جے یو آئی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان
جمیعت علما اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو اعتماد میں لئے بغیر فاقی وزیر اعظم سواتی کو برطرف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلئے مزید حکومت میں بطور اتحادی جمیعت علما اسلام کی شمولیت کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔ چنانچہ جے یو آئی کے وزرار فور ی طور پر مستعفی ہو رہے ہیں اور جے یو آئی حکومت کو خیرباد کہہ رہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اعظم سواتی نے حج جیسے مقدس فریضے میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کیا اور سپریم کورٹ کا ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا۔ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ ایک معاہدے کے تحت کیا تھا اور ایک سال سے صدر زرداری سے کہہ رہے ہیں کہ معاہدے پر عمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی شریک چیئرمین کی مفاہمت کی پالیسی پر مثبت رد عمل دیا تھا۔پی پی پی نے یکطرفہ اقدام کر کے مفاہمت کے عمل سے دستبردار ہو گئی ہے لہٰذا جے یو آئی (ف) حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے مزید دو وفاقی وزراءمستعفی ہورہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آر جی ایس پر جو رائے سینیٹ میں تھی وہ ہر جگہ رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے لیکن جے یو آئی (ف) کے ارکان جو کمیٹیوں میں کام رہے ہیں وہ بدستور کام کرتے رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے صدر اور فون سننے سے بھی انکار کر دیا جبکہ صدر مملک کے مشیر قیوم سومرو مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz