Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011

کرکٹ کاجادوسرچڑھ کربول رہا ہےلاہور میں کرکٹ دیوانے نے کوارٹر فائنل جیتنے پرپھلوں کی قیمتیں کم کردیں۔ لاہورکی پھل اورسبزی منڈی سنگھ پورہ میں ایک دکاندار نے پھلوں کی قیمت میں پانچ روپےفی کلو کمی کردی اس کا کہنا تھاکہ یہ کمی کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی میں کی گئی ۔ اس نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگرٹیم کامیچ بھارت سے ہوااورسیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تو قیمتوں میں 20روپےتک کمی کرکے بغیر منافع کےپھل عوام کوفروخت کرے...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011

ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد شہید اور11 اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔ تھانے کی عمارت اور8 مکانات منہدم ہو گئے ۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ پولیس کے مطابق ہنگو شہر سے چالیس کلومیٹردوردوآبہ میں آج صبح ساڑھے سات بجے ایک خودکش حملہ نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ دوآبہ کی عمارت سے ٹکرا دی جس جس سے دو پولیس اہلکاروں سمیت5افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ قریبی پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی گئی۔ این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں مونس الٰہی کو آج لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دی جس پر عدالت نے مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی۔ پیشی سے قبل پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ظہیر نے عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مونس الٰہی کو واحد سیاسی قیدی قرار دیا۔ چوہدری ظہیر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک جمہوریت کی راہ...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011

کراچی کے مختلف علاقوں سے تین نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں جبکہ ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرازخمی ہو گیا۔ تھانہ شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی نمبر ایک میں سروس روڈ سےبیس اوربائیس سال کے دونوجوانوں کی لاشیں ملیں،جنہیں نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔ کھارادر کے علاقے کھجور مارکیٹ سے پچیس سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں باندھی لاش ملی جسے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔گلستان جوہر بلاک نمبر انیس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہوٹل پر فائرنگ کر دی۔ جس سے پینتیس سالہ صلاح الدین ہلاک...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011

طرابلس میں اتحادی طیاروں نے صدر قذافی کے کمپاؤنڈ پر بمباری کی ہے، جس سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے ہیں ،نیٹوارکان میں اب تک لیبیاکےخلاف آپریشن کی مرکزی کمانڈ سنبھالنےپراتفاق نہیں ہو سکا ہے اتحادی افواج اور معمر قذافی کے فوج کے حملوں کے درمیان لیبیا کے عوام کی زندگیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔ نیٹو افواج اب تک آپریشن کی مرکزی کمان سنبھالنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں ۔باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ابتدائی ٹارگٹس کے حصول کے بعد امریکا حملوں کی مرکزی قیادت سے دستبردار ہو جائے گاجبکہ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کا کہنا...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان کے صدر امتیاز عالم جعفری کوقاری مہتاب اغوا کیس میں ملوث کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل مہیریہ نصیریہ ٹرسٹ سے وابستہ قاری مہتاب جن کوبعض افراد نے ذاتی رنجش اورمفادات کی خاطر اغواکرلیاتھااوران کورہاکرنے کے بدلے بھاری تعاون کامطالبہ کیا جس پرپوری پاکستانی برادری یک جاہوگئی اوراعلیٰ سطح پراس معاملے کواٹھائے جانے کے بعد قاری مہتاب کوان کے ساتھی سمیت بازیاب کرالیاگیاجبکہ اغواکاروں کاپوراگینگ بھی اس میں پکڑا گیا جس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھی شامل تھے۔ان اغواکاروں...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے صدر چوہدری اعجازاحمد کاپارٹی عہدیدران کے اعزاز میں ظہرانہ۔ظہرانے کے موقع پرچوہدری اعجاز احمدنے پارٹی کے عہدیداران کوآگاہ کیاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اس وقت ملک کے اندر ملک کے نظام اورجمہوریت کومضبوط کرنے میں اہم کردار اداکررہی ہے۔انھوں نے یونان کے اندر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سرگرمیوںکے حوالے سے روشنی ڈالی اوررکنیت سازی اورپاکستان میں اعلیٰ قیادت کے ساتھ روابط کے حوالے سے عہدیداران کوآگاہ کیاگیا۔انھوں نے یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کویوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ...
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)تعصب کے خلاف مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کاامونیا سکوائر میں احتجاجی جلسہ حکومت سے تعصب کے خلاف سخت اقدامات کرنے ،پناہ گزینوں کوقانونی حثیت دینے اورنسلی تعصب سے بالاتر ہوکر انصاف مہیا کرنے کامطالبہ کیا۔امونیا سکوائر میں افریقی،ایشیائی،مشرقی یورپی ممالک،مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں تارکین وطن نے جلوس نکالا اوراپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔اس موقع پرمظاہرین کاکہناتھاکہ ان کے ساتھ پولیس کارویہ انتہائی نارواہے اورتھانوں میں ان کی جانب سے شکایات پرعمل درآمد نہیں کیاجاتا غیرقانونی پناہ گزینوں کے لیے حکومت...
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)امریکہ ،فرانس،برطانیہ اوردیگر اتحادی ممالک کی جانب سے لیبیا پرحملے اوریونان کی جانب سے اپنے سرزمین استعمال کرنے کے خلاف جنگ مخالف تنظیمات،انسانی حقوق کی جماعتوں اوربائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے ہزاروں افراد کااحتجاج امریکن سفارت خانے کے سامنے زبردست احتجاج کیاگیا۔لیبیا پر ہونے والے حملے کے خلاف اورجنگ شروع کرنے جس میں اتحادی فوجوں کی جانب سے بے گناہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پرزبردست احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے فوری طورپر جنگ بندی کامطالبہ کیاجبکہ حکومت یونان سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپر اتحادی افواج کواپنے اڈے دینے اورسمندری...
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011

شمالی وزیرستان میں امریکہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو قتل کر دیا گا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل اور میر علی سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ قتل ہونے والے افراد کو چند روز قبل اغواء کیا گیا تھا ۔ تین افراد کی لاشیں تحصیل دتہ خیل کے علاقے منظر خیل میں سڑک کے کنارے پھنک دی گئیں جبکہ ایک کی لاش میر علی کے علاقے عیسو ڑی سے ملی ہے۔ تین مقتولین کا تعلق شمالی وزیرستان سے اور ایک کا تعلق افغانستان سے ہے...
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011

راولپنڈی اسلام آباد، لاہور ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور اپر پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر سکل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ دن 2 بج کر 49 منٹ پر آیا ۔محکمہ موسماتت کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پشاور سے 289کلو میٹر شمال مشرق کی جانب ہندوکش کے پہاڑی سلسلے مںا تھا اور زلزلے کی گہرائی 176 کلو میٹر تھی زلزلے جھٹکے جڑواں شہروں کے علاوہ کشمرا ، گلگت بلتستان ، کشمر ، اور اپر پنجاب مںں بھی محسوس کئے گئے۔دوسری جانب زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول ہ...
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011

ایتھنز(ڈاکٹرتنویراحمدسنی)یونان کے وزیر دفاع نے لیبیا کے خلاف کسی بھی فوج کارروائی میں شامل ہونے کی تردید کردی۔وزیر دفاع اونگلووینزیلو کاکہناتھاکہ یونانی افواج یایونانی فضائیہ لیبیا کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لی رہی انھوں نے واضح کیاکہ یونان کوخطرات میں نہیں دھکیلا جاسکتالیکن نیٹو اورہمارے اتحادیوں کی جانب سے یونان کودرخواست کی گئی تھی کہ ان کوجزیرہ کریتی کے علااوہ سودا سمندر کی بندرگاہ اورہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے جوایک فطری تقاضہ اورعالمی معاہدوں کے عین مطابق ہے تاہم اڈوں کی فراہمی کے علاوہ ہماری فوج کاکوئی بھی حصہ...
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز پولیس نے ایک پاکستانی کوجعلی کرنسی رکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ایتھنز کے علاقہ میتاکسورغیو سے ایک پچیس سالہ پاکستانی جوکہ گھر سے ایک بیگ لے کرنکلا جس کواس نے ایک کار کے پہیوں کے نزدیک رکھا اورمشکوک انداز میں ادھر ادھر دیکھ رہاتھااس کی مشکوک حرکات کوقریب موجود پولیس اہلکاروں نے نوٹ کرلیا جنھوں نے اس کوچیک کرنا چاہاتووہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگاجس پرپولیس نے اس کوتھوڑی دور جاکر گرفتارکرلیااوراس کی تلاشی لینے پراس کے بیگ سے 250یورو کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے جن کووہ مارکیٹ میں استعمال کرنا چاہتاتھا پولیس...
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011

ایگومنیچا(اجالانیوز)یونان کی شمال مغربی بندرگاہ ایگومینچا سے مختلف مقامات سے تیس پناہ گزینوں کو گرفتارکرلیاہے جوکہ غیر قانونی طورپر علاقے میں موجود تھے۔پویس نے شہر کے نزدیکی علاقہ سے چھبیس پناہ گزینوں کواس وقت گرفتارکرلیاجب وہ مختلف مقامات پر جانے کی کوشش میں مصروف تھے پولیس کو شک ہے کہ ان کووہاں پر اتار کرانسانی سمگلر چلے گے تھے جن کوبعدازاں محفوظ مقام پرمنتقل کیاجاناتھا۔ایک اورکارروائی میں پولیس نے چار پناہ گزینو ں کواس وقت گرفتارکرلیاجب وہ اٹلی جانے والے جہاز کے انتظار میں کھڑے ٹرالے کے اندر گھسنے کی کوشش میں مصروف تھے۔پولیس کے مطابق تمام افراد...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 20, 2011

الیکساندروپولس(اجالانیوز)ترکی کی جانب سے یونان داخل ہونے والے تین غیر قانونی پناہ گزین دریائے ایورس کی لہروں کی نذر تین لاشیں دستیاب۔دریائے ایورس کے کنارے گشت کرنے والے سرحدی محافظوں کوتین مردوں کی لاشیں دریا سے ملی ہیںجوکہ پناہ گزینوں کی معلوم ہوتی ہیںجن کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان بیان کی جاتی ہیں۔حکام کے مطابق دریا سے ملنے والی دولاشوں کی گردنوں پرنشانات پائے گے ہیں جبکہ تیسری لاش کومچھلیوں نے اپنی خوراک بنایا۔تینوں لاشوں کوالیکساندروپولس کے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کاپوسٹ مارٹم ہوگا۔دریں اثنا پولیس نے ایک انسانی سمگلر سمیت پانچ...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 20, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)ہم لیبیا میں امن قائم کرنے کے لیے بالکل تیار ہیںیہ بیان یونان کے وزیر خارجہ دیمیتریس دروچاس نے دیا۔انھوں نے کہاکہ یونان کی فضائیہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق لیبیامیں ہونے والی کسی بھی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیارہے اوراپنے دیگر حلیفوں کے ساتھ اس عالمی کوشش کاحصہ بنیں گے۔یونانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ عالمی برادری جب بھی کوئی فیصلہ کرے گی اورلیبیا میں قیام امن کے لیے فوجی کوششیں کی جائیں گی تویونانی افواج اس کاحصہ ہونگی اوراس میں فوری شامل ہونگی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمارے ماضی میں کرنل قذافی کی حکومت کے ساتھ انتہائی...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 20, 2011

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 5 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ 46 کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔ چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد کے مطابق کوئٹہ سے 35 کلومیٹر دور سورینج کے مقام پر پی ایم ڈی سی کان میں گیس بھر جانے سے یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے، جس سے کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور پانچ کان کن جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 46 سے زائد افراد کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 20, 2011

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف فتح کا سہرا باوٴلرز کے سر جاتا ہے۔کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ باؤلرز نے عمدہ بالنگ کرکے آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینے میں ناکام بنایا۔ عمر گل، عبدالرحمان سمیت تمام باؤلرز نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔آسٹریلیا کے خلاف جو حکمت عملی اپنائی تھی اس پر کھلاڑی پورا اترے، لڑکوں نے مایوس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کوارٹرفائنل کے لئے آسٹریلیا کے خلاف جیت بہت اہم تھی، اس کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا اور کوشش کریں گے کہ کوارٹرفائنل مثبت سوچ...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 20, 2011

لیبیا پر امریکا اور اتحادیوں کے بحری اور فضائی حملے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں چار ٹینک اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔بحیرہ روم میں موجود امریکی بحری جہاز اور اتحادی فوج کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے آپریشن اڈیسی ڈان میں حصہ لیتے ہوئے لیبیا میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ فرانسیسی طیاروں نے معمر قذافی کے آبائی شہر سرت اور بن غازی کے اطراف میں بمباری کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں چار ٹینک تباہ ہوگئے۔لیبیا نے فرانس کا ایک طیارہ بھی مارگرایا ہے۔ شہروں پر بمباری سے پہلے امریکا اور برطانیہ کے بحری...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 20, 2011

گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے ریمنڈ ڈیوس کیس کا فیصلہ دباؤ میں نہیں کیا گیا۔ کسی کو زبردستی دیت پر راضی نہیں کیا جاسکتا. وہ مخبر ہیں نہ ہی جاسوسی کرنا ان کا کام ہے سب کو معلوم ہے کہ دیت کس نے ادا کی ان کا کہناتھا کہ ریمنڈڈیوس کےحوالے سے عدالتی فیصلہ کسی کوپسند نہیں آیاتواعلٰی عدالتیں موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی کے کارکن مانی پہلوان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ ساری قوم کو معلوم کے کہ ریمنڈڈیوس کیس میں ورثا نے 20کروڑ روپے حق دیت لیا فیصلہ آئین ،قانون اور اسلامی شرعیت کے مطابق ہےمتعلقہ...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 20, 2011

قاف لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے وزیر اعظم کے نام خط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں پر پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے ذریعے امریکہ کیخلاف حالت جنگ میں ہونے کا اعلان کیا جائے اور افواج پاکستان کو جوابی کارروائی کی اجازت دی جائے.وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں ماروی میمن نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں سے پاکستان کی خود مختاری شدید متاثر ہو رہی ہےجبکہ ملک کی پارلیمنٹ ایسے حملوں کیخلاف چودہ نکاتی قرادا د کی منظوری دے چکی ہےجس کے بعد حکومت کا فرض ہے کہ ان حملوں کی اجازت نہ دی جائےاور اقوام متحدہ کو امریکی جارحیت سے...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 20, 2011

لکی صورت حال پرمسلم لیگ قائد اعظم کا ہنگامی مشاورتی اجلاس چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں جاری ہے اجلاس کے دوسرے دور میں رات آٹھ بجے کے بعداہم فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی ۔لاہور میں چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر جاری اجلاس میں مسلم لیگ ق کی اعلٰی قیادت، سینٹرز،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق منگل کوطلب کئے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔ اجلاس میں ریمنڈڈیوس کی رہائی،ڈرون حملوں پر مشاورت کی گئی ہے اوربائیس مارچ کو طلب کئے جانے...
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 14, 2011

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 39.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے تاہم میچ کو بارش کے باعث مختصر کرنا پڑا.پالی کیلے اسٹیڈیم میں گروپ اے کے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے ہیں۔ میچ کے آغاز سے ہی زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہورہی جب برینڈن ٹیلر چار کے انفرادی اسکور پر عبدالرزاق کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر چلتے بنے جبکہ ریگس چکابوا صفر جبکہ سباندا 5 کے انفرادی اسکورز پر عمر گل کا شکار بن گئے۔ تیتندا تیبو کو 19 کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض نے آؤٹ...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011
ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں)حالیہ معاشی بحران کے باعث یونان سے کثیرتعدادمیں تارکین وطن اپنے اپنے ممالک روانہ ہوناشروع ہوگئے ۔ تعمیرات کاکام نہ ہونے کی وجہ سے یونان کے پڑوسی ملک البانیہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی فیملز سمیت البانیہ روانہ ہوگئے ۔اسکے علاوہ بلغاریہ ، رومانیہ اور روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروںافراد بھی اپنے آبائی وطن روانہ ہوچکے ہیں ۔ جن کے پاس کاغذات نہیں تھے ان میں اکثراپنی مدد آپ کے تحت پاکستان روانہ ہورہے ہیں جبکہ غریب بے کس مکان جائیداد بیچ کر اچھے مستقبل کی خاطریونان آنے والے افراد وسائل نہ ہونے کے باعث IOMسمیت مختلف NGO'sکے تعاون سے پاکستان روانہ ہورہے ہیں ۔ البتہ ایسے پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کے پاس کاغذات توہیں لیکن روزگار نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہاں...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011
ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں)کسی بھی ملک کی ثقافت ،معاشرت ، تہذیب وتمدن ،تاریخ اور قوانین کو سمجھنے کیلئے اس ملک کی زبان جاننا انتہائی ضروری ہے ۔ دیارغیر میںتارکین وطن کیلئے دوسرے ملک کی زبان انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اگراس ملک میں ملازمت کا معاملہ ہوتو زبان سے شناساہونا انتہائی ناگزیرہوجاتاہے ۔ اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستانی برادری کی سہولت مرکز امونیا گلی انکساغورا15-نزد مکہ ریسٹورنٹ میں گریک لینگوئج کورس کا آغاز کردیاگیا ہے تاکہ پاکستانی افراد آسانی کیساتھ یونانی زبا ن سیکھ سکیں اور انہیں سکول آنے میں بھی دشواری کا سامنانہ کرناپڑے ۔اس کورس کا دورانیہ دوماہ ہوگا ،ہفتہ میں تین دن یعنی جمعرات ، ہفتہ اور اتوار کو دن 2بجے کلاس کا آغاز ہوگا ۔ اسکے علاوہ دوسرے کورس کی کلاسز بدھ ،جمعرات...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

یتھنز(میاں وقار احمد لادیاں)یونان میں بڑھتے ہوئے جرائم ،آئے روز کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اورسٹریٹ کرائم کی وجہ سے عام شہری پریشان ،حالیہ 6ماہ کے دوران سینکڑوں افراد کے جیب سے بٹوے نکال لئے گئے ۔ اسکے علاوہ شام ہوتے ہی موبائل فون اوررقم چھیننے کی ان گنت وارداتوں کی تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔ جرائم کی شرح اتنی بڑھ گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے یورگوسکیلویانیس اور 30سالہ یوآنیس ایونگیلی نامی دوپولیس اہلکاروں کو سرعام قتل کردیاگیا ۔ اس سے پہلے بھی سپیشل اسکواڈ کے پولیس اہلکار پرفائرنگ کی گئی ۔ جس میں اس کا البانوی دوست ہلاک ہوگیاتھا ۔ ان وارداتوں...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

ایتھنز(ڈاکٹر تنویراحمدسنی)حکومت کسی بھی بلیک میلنگ سے اپنی پالیسیوں کوتبدیل نہیں کرے گی یہ اعلان وزیر داخلہ یونان یانیس راگوسیس نے ایک مقامی ریڈیو رئیل ایف ایم کوایک انٹرویو میںدیا انھوں نے اپنے انٹرویومیں کہاکہ حکومت کسی بلیک میلنگ کے ہاتھوں کوبھی رہائشی پرمٹ جاری نہیں کرے گی انھوں نے کہاکہ پناہ گزینوں کی بھوک ہڑتال سے ایک منفی اورغلط رویے کواپنایاگیا جس سے حکومت کے ساتھ ان کے روابط کی بھی کوئی بہتر پیش رفت نہ ہوسکی ۔اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ صرف ایسے پناہ گزین جن کی درخواستیں قانونی تقاضے پوری کرتی ہوئی ان کوعارضی رہائشی پرمٹ جاری کیے جائیں...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011
برسلز (سکندرریاض چوہان)یونان میں گرفتار غیر قانونی تارکین وطن کے سینٹرز کی حالت نہ صرف انتہائی بری ہے بلکہ اس حوالے سے یویانی حکام کا رویہ بھی افسوسناک ہے۔ یہ بات ویانا میں قائم ای، یو فنڈا مینٹل رائٹس ایجنسی ایف آر اے نے اس حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ میں گزشتہ روز بتائی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یورپ میں داخل ہونے والے 90 فیصد غیر قانونی تارکین وطن یونان میں گرفتار ہوئے جو اس کے مشرقی بارڈر کے ایوروس ریجن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن کی گرفتاری 350 افراد روزانہ کی بلند ترین سطح پر ہوئی۔ اس دوران یورپ میں داخل ہونے کے لئے دریائے ایوروس کو استعمال کرنیوالے 26 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اس حصے داخلے کی کوش کرنے والے 40 فیصد تارکین وطن کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ باقی افراد الجیریا،...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیںاور وکٹ کیپنگ کامران اکمل ہی کریں گے ۔ کینڈی میں قومی ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ رہے ، ٹیم پوری قوت کیساتھ میدان میں اتر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن میں تبدیلی کیے بغیر کامیابی ملے گی ، کرکٹرز کو صرف پرفارم کرنے کی ضرورت ہے ۔کپتان نے کہا کہ میچ میں وکٹ کیپنگ کامران اکمل ہی کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ عمر اکمل کی انجری معمولی ہے اور انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

جاپان میں زلزلہ اور سونامی سے آنے والی تباہی بڑھتی جا رہی ہے جس میں 12 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دو ایٹمی پلانٹس کے کولنگ سسٹم فیل ہونے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے باعث 25 کلومیٹر تک کا علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے۔ جاپان کی حالیہ تاریخ کے بدترین زلزلہ اور سونامی سے نقصانات کا اب تک مکمل طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا جبکہ سونامی سے جاپان کے ایٹمی بجلی گھروں کو خطرات سے صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ اب تک پانچ میں سے دو ایٹمی پلانٹس کے کولنگ سسٹم فیل ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے جوہری ری ایکٹر پھٹنے کا خدشہ...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں صدر آصف علی زرداری کا خط نہیں ملا اور اگر یہ خط پیدل بھی آرہا ہوتا تو انہیں اب تک ملا جانا چاہیے تھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مشکل میں ہے اور صدر زرداری اپنی پرانی ڈگر پر ہیں، حکومت آخری سانسیں لے رہی اسی لیے صدر ایم کیو ایم کی منتیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج صدر چودھری شجاعت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور وہ ان سے پوچھتے ہیں کہ قاتل لیگ کے الزامات کہاں گئے ، زرداری ق لیگ کو قاتل کہنے پر سب کے سامنے معافی مانگیں۔ سندھ کے...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)چھ ہفتوں تک بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ معاملات طے پائے جانے کے بعد یونانی سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت پرسخت تنقید کاسلسلہ شروع ہوگیااورمقامی میڈیا میں حکومت کے رویے کے خلاف اورحکومتی فیصلوںکوسخت تنقید کانشانہ بنایاگیا۔یونان کی آرتھوڈوکس پارٹی لاؤس اورنیوڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کی جانے والی تنقیدمیں کہاگیاہے کہ وزیر امن عامہ دباؤ کاشکار ہوگے ہیں اوران کوپناہ گزینوں نے اپنے عزم کی آگ سے متاثر کرکے اپنامطالبہ منوایاہے جوحکومت کی کمزوری کاباعث ہے۔نیوڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نیکوس دینیدیاس نے کہاکہ حکومت...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)ایتھنز میں بوری بند لاشیں اوربے گھر افراد کی اموات کاسلسلہ جاری۔ایتھنزمیں گذشتہ روزسردی کی شدید لہر کے باعث ایتھنز کے مرکزی علاقہ سے دوروز کے دوران پولیس کودوبے گھر افراد کی لاشیں ملی ہیں جوسردی کی شدت برداشت نہ کرسکنے کے باعث جاں بحق ہوگے تھے پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد نشہ کے عادی تھے تاہم بلدیہ ایتھنز کی جانب سے بے گھر افراد کوکمبل بھی تقسیم کیے گے تھے ۔دریں اثنا ایتھنز پولیس کوایتھنز کے نواحی علاقہ آنولوسیا کے سنیٹری ورکر ز نے اطلاع دی کہ ایک بیگ میں سے ان کوانسانی جسم ملاہے جس پرپولیس نے موقع پرپہنچ کربیگ...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)امونیا میں پاکستانی تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ماضی میں بننے والی پاکستانی بنگلہ دیشی اورافغان امن کمیٹی کے پاکستانی ارکان کی جانب سے ایک اہم اجلاس جامع مسجد درالامن امونیا میںبلایاگیا جس میں امونیا کی تاجر برادری کے علاوہ صحافی اوردیگر افراد نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں امونیا میں افغانیوں کی جانب سے بھتہ وصولی،پاکستانی دکانداروں کوتشدد کانشانہ بنانا،مفت خوری اوراسی نوعیت کے دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف متحدہ اورمتفقہ طورپر لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے شرکا کوآگاہی دی گئی۔اجلاس کے شرکا کوآگاہ کیاگیاکہ چند...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

کسانتھی(سکندرریاض چوہان)پاکستانی محنت کش موٹرسائیکل کے حادثے میں جاں بحق۔علاقائی پولیس کی اطلاع کے مطابق گذشتہ رات ایک پاکستانی محنت کش جوکہ ڈلیوری کاکام کرتاتھاکی کار کے ساتھ ٹکر ہوئی جس مین موٹرسائیکل سوار جس کاتعلق پاکستان سے ہے شدیدزخمی ہوگیاجوکہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد کار کے ڈرائیور کوحراست میں لے کرزخمیوںکوہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاںبحق ہونے والے پاکستانی کے نام کاابھی تک علم نہیں ہوس...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 13, 2011

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)لٹے پٹے پاکستانیوںکوواپس جانے میں بھی مشکلات کاسامنا ایف آئی اے نےIOMکے ذریعہ سے جانے والوں کوبھی روکنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگرنٹس جوکہ دنیا بھر میں اپنے اپنے ممالک رضاکارانہ طورپر جانے والوں کی مدد کرتی ہے اوران کووطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کے علاوہ ان کومقامی حکومت کی جانب سے نئی زندگی کی شروعات کے لیے معمولی رقم بھی فراہم کرتی ہے ۔یونان سے جانے والے پاکستانی جوکہ یونان میں معاشی بحران،بے روزگاری اوردیگر مجبوریوں کی وجہ سے یونان چھوڑکرپاکستان جارہے ہیں اورIOMکے ذرریعہ سے پاکستان روانہ...
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 12, 2011

جاپان کے بدترین زلزلے کے بعد 57 ممالک کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی ورننگ جاری کردی گئی ہے۔ جاپان میں شدید زلزلے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ سمیت بحر الکاہل کے تقریباً تمام ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
پیسفک سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق روس، فلپائن، گنی، آسٹریلیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، کولمبیا، پیرو، انڈونیشیا اور امریکی ریاست ہوائی کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
ریڈ کراس کے مطابق اس سونامی کی اونچائی بحرِ الکاہل میں موجود بیشتر جزائر کی اونچائی سے زیادہ ہے۔
امریکی اداروں کے مطابق جاپان سے 3800 میل دور امریکی ریاست ہوائی...
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 12, 2011

رلڈ کپ میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشنز کے دوران ٹارگٹ میچز کھیلنا شروع کر دیئے۔ کینڈی کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں سخت گرمی میں قومی ٹیم نے آج دوسرے دن بھی پریکٹس کی۔ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں بیٹنگ لائن ناکا م ہونے کے بعد گرین شرٹس پریکٹس میچز کھیل رہے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ پریکٹس کے دوران مختلف ٹیمیں بنا کرانھیں ایک خاص ٹارگٹ دیا جاتا ہے اس پریکٹس سے بیٹسمینوں کو ہدف تک پہنچنے اور کنڈیشنز سے آگاہی میں مدد ملے گی ۔ یونس خان اور کامران اکمل پریکٹس میچز میں وکٹ کیپنگ...
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 12, 2011

الیکشن کمیشن نے سینیٹرزکے اثاثوں کے گوشوارے جاری کر دیئے، پیپلزپارٹی کے گل محمد پونے تین ارب روپے اثاثوں کے ساتھ امیرترین سینیٹرہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے پرویزرشید نے 80 ہزارروپے نقدی اور 1لاکھ 75 ہزارروپے بینک میں ظاہرکئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری گوشواروں کے مطابق اعظم سواتی کے ملک میں 31 کروڑ 49 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ ان کے متحدہ عرب امارات میں 1 کروڑ 60 لاکھ درہم، امریکہ میں 60 لاکھ ڈالرزکی جائیداد اور10 کروڑ80 لاکھ کی گاڑیاں ہیں۔
وسیم سجاد کے 13 کروڑ 16 لاکھ، نیربخاری کے 13 کروڑکے اثاثے ہیں۔ پیپلزپارٹی کےرحمان ملک کا لندن میں 25...
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 12, 2011

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے جسے اب کوئی نہیں روک سکتا ۔لاہور کے علاقے نیو مسلم ٹاؤن میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا کاررواں چلے گا تو کوئی گوجرانوالہ سے واپس نہیں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ رواں سال خوشخبری سنیں گے اور ملک میں نیا نظام آئے گاعمران خان نے کہا کہساڑھے تین کروڑ نوجوانوں کا ووٹ ہی نہیں لیکن پیپلز پارٹی ایک کروڑ ووٹ پر حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں نورا کشتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے حق کو حاصل...
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 12, 2011

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں جماعت اہلسنت کےعہدیدار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چار نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا۔ گارڈن کے علاقے میں واقع شو مارکیٹ کے قریب الماری والی گلی سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا،جن میں سے ایک نوجوان کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ۔سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ 19 سالہ شمس الحق گولی چلنے سے ہلاک ہو گیا۔ اس سے پہلے کورنگی نمبر ایک کے علاقے میں صدیقیہ مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے...
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 08, 2011

کینڈی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک سو دس رنز سے شکست دے دی۔ کینڈی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو شعیب اختر نے پہلے ہی اوور میں برینڈن مککلم کو بولڈ کردیا۔ چار رنز بنا کر جیمی ہاو عمر گل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں ستاون رنز کا اضافہ کیا۔ گپٹل ستاون رنز بنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنے۔ ایک سو تیرہ کے مجموعی اسکور پر جیمز فرینکلن بھی آوٹ ہوگئے۔ اسکاٹ اسٹائرس اٹھائیس اور نیتھن مککلم...
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 08, 2011

صدر زرداری نے کہا ہے کہ قیام امن کا عمل بیرونی نہیں بلکہ افغان قیادت کے ذریعے مکمل ہونا چاہئے، یہ یقین دھانی بھی ہونی چاہئے افغان سرزمین کسی اور ملک کیخلاف استعمال نہیں کی جائے گی ۔ برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سر پیٹر رکٹس نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز، سیکرٹ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سر جان سیورز اور برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر ایڈم تھامسن ان کے ساتھ تھے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا، سیکرٹری...
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 08, 2011

فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکے سے 24 افراد جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا. سول لائنز کے علاقے میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر زوردار بم دھماکہ ہوا جس سے قریبی سی این جی اسٹیشن، تین مکان اور دس گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں کھڑی کئی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ حادثے کے فورآ بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراو کر کے سرچ آپریشن کیا اور شک کی بنا پر زخمی...
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 08, 2011

سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں پر رپورٹ طلب کر لی ۔جبکہ ترقیوں پر نظر ثانی اور شولڈر پرموشنز تین دن میں ختم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ۔عدالت نے پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ شولڈر پرموشنز تین دن میں ختم کرکے تین روز میں تعمیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ معمول سے ہٹ کر ترقیاں غیر قانونی ہیں۔ ترقیوں پرنظر ثانی کی جائےاور چار ہفتوں...
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 08, 2011

گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز بھٹی کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ۔ کچھ لوگ بھی گرفتار کئے ہیں گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے جاری کیےجن پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پنجاب اور وفاق میں کوئی تصادم نہیں ۔ فیصلہ عدالت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈ زمیں ہونے والی بدنظمی پر پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لیا ہے۔گورنر نے یونیورسٹی کے ایف ایم ریڈیو...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 06, 2011

قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے مکمل اگاہ ہیں۔
سری لنکا کے شہر کینڈی میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ بعض مبصرین پاکستانی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں لیکن وہ بھی سوئے ہوئے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی میچ میں حتمی 11 کھلاڑی کھلانے کا فیصلہ آنکھیں بند کر کے نہیں کیا جاتا۔
انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ جب سری لنکا آئے تھے تو پاکستان ٹیم فیورٹ نہیں تھی، تاہم اب صورتحال مختلف ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے حوالے سے انہوں...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 06, 2011

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فوج کی کامیابی پر صدر کے حامیوں نے جشن منایا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مختلف حصوں سے فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ سرکاری ترجمان موسیٰ ابراہیم نے طرابلس میں کسی قسم کی لڑائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے حامی ملک کے مختلف حصوں میں فوج کے دوبارہ قبضے پر خوشی منا رہے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر کی حامی فوجوں نے بن جواد، بن غازی، تبروک، راس لانوف اور زاویہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حکومت مخالفین نے اسکی تردید کی ہے۔
راس لانوف سے صدر مخالف فوجوں کے کمانڈر بشیر عبدالغدیر نے ایک پریس...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 06, 2011

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس میں قومی مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہو گا،پارلیمنٹ کے علاوہ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ آئن میں ترمیم کر سکے ۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقات کے دورا ن وزیر اعظم نے کہا کہ بڑے قومی اداروں کی تنظم نو کر رہے ہں جس کا ملکی معشتم پر مثبت اثر پڑےگا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تمام ملکی مسائل پر ساقسی اور مذہبی جماعتون کو اعتماد مں لاں جائے گا ۔ ...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 06, 2011

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زردار ی نے وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کیخلاف بارہ سال قبل ڈکیتی اور اغوا کے مقدمے میں فرد جرم عائد کے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی عدالت میں بابر اعوان کیخلاف بارہ سال قبل کے سیاسی بنیاد پر قائم مقدمے میں فرد جرم کا عائد ہونا عدلیہ کی آزادی، انصاف کے عمل اور سیاسی روایات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ مقدمہ قائم ہوا اس وقت بابر اعوان آصف زرداری کے وکیل صفائی کے طور پر عدالتوں میں پیش ہو رہے تھے۔ شریک چیئرمین نے...
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, March 06, 2011

یونیفیکیشن بلاک کے گیارہ اراکین نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے باضابطہ استعفٰی دے دیاہے۔ جبکہ وزیراعلٰی پنجاب کے معاون خصوصی کے منصب سے بھی تین رہنما الگ ہوگئے ہیں۔ یونیفیکیشن بلاک نے پنجاب حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر کے وزارتیں نہ لینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے اندر پہلے سے حاصل قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور وزیراعلٰی پنجاب کے معاون خصوصی کےعہدوں سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ دستبردار ہونے والے رہنماوں نے اپنے استعفے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے سپرد کردیئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے استعفے...
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 05, 2011

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5اوورز میں 58رنز بنائے،ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 12.2اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ ۔ ڈھاکہ مں جاری مچٹ مںا ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان شکبی الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بٹنگ کا فصلہص کات ۔ بنگالی کپتان کا یہ فصلہر سود مند ثابت نہ ہوا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹم صرف 58 رنز پر پوینٹن لوٹ گئی ۔ صرف جندو صدیین اور اشرافل ڈبل فیگرز مںد داخل ہوسکے ۔ جندئ نے 25 اور اشرافل نے 11 رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلما ن بن نے چار، کما ر روچ اور ڈیرن سیخل نے تنن ، تنن وکٹںک حاصل کںل ۔ ویسٹ انڈینز نے مطلوبہ...
Read more »