کولکتہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام نامکمل،بھارت کو شرمندگی

کولکتہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام نامکمل،بھارت کو شرمندگی
کامن ویلتھ گیمز میں ناقص انتظامات کے بعد بھارت کو کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی بدنامی کاسامنا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ادھورا تعمیراتی کام میزبان ملک کے لیے شرمندگی اور آئی سی سی کے لیے درد سر بن گیا۔ کرکٹ ورلڈکپ شروع ہونے میں صرف اڑتیس دن رہ گئے، لیکن میزبان بھارت ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں کر سکا۔ اسٹیڈیم میں نئے اسٹینڈز کی چھت کے علاوہ بہت سا تعمیراتی کام باقی ہے۔ جس کے لیے چند مزدور لگائے گئے ہیں۔ ایڈن گارڈن میں تماشائیوں کی نوے ہزار گنجائش کو اب باسٹھ ہزار کر دیا گیا، لیکن اسٹیڈیم بروقت مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس حوالے سے آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم بھی تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz