جاپان نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار ایشین کپ فٹبال کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دوحا میں آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دل چسپ رہا، جہاں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں ہوا جب جاپان کے ٹیڈانری لی نے انیسیویں منٹ میں گیند جال تک پہنچائی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی بار فائنل کھیلی جبکہ جاپان نے سب سے زیادہ چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے جنوبی کوریا نے ازبکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔