وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری نیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں کر سکتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سب سے مشاورت کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی سے معیشت پر برا اثر پڑا ہے۔ ملک کیلئے سے سے بڑا خطرہ دہشتگردی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سنجیدگی سے اپوزیشن کی بات مانی۔ اور ہمارا تمام جماعتوں سے بہت بہتر رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیس کے مسئلے پر پلاننگ چار یا پانچ سال پہلے کی جاتی تو یہ مسئلہ پیدا نہ ہوتا۔ ہمیں جو تجاویز دی جائیں ان پر مشاورت کر کے عمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی چیلنج پر سیاسی قیادت سے بات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں مزید ترقی کا خواہ ہوں۔