دل چسپ مقابلے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، پاکستان ایک صفر سے فتح کے بعد چار سال کے بعد سیریز جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔ ویلنگٹن میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا پانچواں اور آخری دن فیصلہ کن نہ بن سکا۔ پاکستان کو فتح کے لیے 274 رنز کا ہدف درکا تھا۔ قومی ٹیم نے پانچ وکٹوں 226 پر رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے مسلسل چھٹی نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 70 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ان کے ساتھ یونس خان نے 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ محمد حفیظ بیتس اور اسد شفیق چوبیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساوتھی اور کرس مارٹن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان نے آخری بار 2006 میں ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریز دو، صفر سے جیتی تھی۔ اس وقت قومی ٹیم کے کپتان انضمام الحق تھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چھے میچز کی ون ڈے سیریز بائیس جنوری سے شروع ہوگی۔