مرکز تحریک منہاج القرآن ریندی مرکزمیںایک اجتماع میں عشق مصطفی ۖ اور ادب مصطفی ۖ پر ڈائریکٹر منہاج القرآن کیپسیلی قاری محمد اکرم کا خصوصی خطاب

یتھنز(نوید سحر)مرکز تحریک منہاج القرآن ریندی مرکزمیںایک  اجتماع میں عشق مصطفی  ۖ اور ادب مصطفی  ۖ پر ڈائریکٹر منہاج القرآن کیپسیلی قاری محمد اکرم کا خصوصی خطاب ۔تلاوت  و نعت کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا خطاب میں قاری محمد اکرم نے فرمایا کہ منہاج القرآن اس وقت پوری دینا میں دین اسلام کی سر بلندی کے لئے سر گرم عمل ہے اور پوری دنیا میں ہفتہ وار اجتماع تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں ۔اور یہ اجتما عات روح کی تازگی ،ایمان کو پختہ کرنے اور عشق مصطفی کا درس دیتے ہیں ۔قاری محمد اکرم نے مزیدکہا کہ کوئی شخص کتنی ہی نمازیں پڑھتا ہو ،حج کرتا ہو ،زکوٰة دیتا ہو،روزہ رکھتا ہو لیکن دل میں عشق مصطفی نہ رکھتا ہو تو ایسا شخص جنت میں ہر گز داخل نہ ہو گا ۔ایک واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام شبلی  کے پاس ایک میت کو لایا گیا اور لوگوں نے عرض کیا کہ حضور اس کا جنازہ پڑھا دیں ۔آپ نے فرمایا کہ نہیں میں اس کا جنازہ نہیں پڑھائو ں گا یہ ایک گنہگار شخص تھا ۔تھوڑی دیر بعد آپ سونے کے لئے چلے گئے تو آپ کو دیدار مصطفی  ۖ ہوا آپ  ۖ نے امام شبلی  سے فرمایا کہ اے شبلی تو نے اس شخص کے گناہوں کو تو دیکھا لیکن یہ نہ دیکھا کہ دربار نبی  ۖمیں اس کی کیا قدر و منزلت ہے وہ میرا عاشق ہے اس کے دل میں عشق نبی  ۖ ہے اس کے دل میں ادب رسول  ۖ ہے ۔تو جااور اس کا جنازہ پڑھا ۔امام شبلی جلدی سے اٹھے اور اس شخص کا جنازہ پڑھایا ۔لوگوں نے پوچھا کہ یہ کیا معاملہ ہوا پہلے آپ نے اس کا جنازہ کیوں نہیں پڑھایا ۔امام شبلی نے فرمایا کہ پہلے مجھے علم نہ تھا کہ یہ شخص عاشق رسول  ۖہے ۔قاری صاحب نے تحرک کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا یہی مقصد ہے کہ مسلمانوں کے دل میں عشق مصطفی  ۖ کی شمع کو روشن کیا جائے ۔عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میںبعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہو گا محفل کی صدارت جاوید اقبال اعوان صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے کی ۔خصوصی شر کت میں تجمل نذیر صدر ذیلی مرکز کیپسیلی ،طارق شریف قادری نائب ناظم منہاج القرآن یونان ،محمدآصف چک بساوا،نوید سحر ناظم نشرواشاعت ،فواد یوسف بٹ ناظم گوشہ درود ،ناصر علی قادری ناظم رابطہ ،محمد الیاس صدر مرکز منہاج القرآن ریندی ،لقمان اشرف رفقاء و اراکین منہاج القرآن اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz