عراق میں پولیس سنیٹر کے باہر خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق تکرت میں ایک خود کش حملہ آور نے پولیس سنیٹر کے باہر ہجوم کے درمیان اپنے آپ کو زور دار دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت پولیس سنیٹر کے باہر کم از کم تین سو سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 32 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ہسپتال حکام کے مطابق حملے میں دس پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔