کراچی: صوبہ میں گورنر راج نافذ کیا جائے: تحریک انصاف

کراچی: صوبہ میں گورنر راج نافذ کیا جائے: تحریک انصاف
تحریک انصاف پاکستان نے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر صوبہ سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں تحریک انصاف کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کر کے غیر متنازعہ گورنر مقرر کیا جائے۔ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین احمد نے کہا کہ اٹھار ویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن نامکمل ادارہ ہے۔ اس کی نامزدگیاں مکمل کی جائیں۔ پرانے نظام کو تبدیل اور کمپوٹرائزد ووٹنگ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz