کراچی، حالات ٹھیک کرنے کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا، شجاعت

کراچی، حالات ٹھیک کرنے کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا، شجاعت
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں موجودہ صورتحال سے نکلنا مشکل نظر آتا ہے۔ کراچی کے حالات مزید خراب ہوئے تو سیاست دھری رہ جائے گی۔ کراچی میں اے این پی کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات درست کرنے کیلئے جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ جبکہ مشاہد حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ لگتا ہے حکومت اپنی ذمہ داری سے دست بردار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام کا تعلق کراچی کے امن سے منسلک ہے اور مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کون کر رہا ہے کسی کو کوئی علم نہیں۔ اس موقع پر اے این پی کے رہنما شاہی سید کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کرینگے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz