لاہور میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے امریکن سفارتی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ دوپہر دو بجے مزنگ چوک پر2امریکی سفارتی اہلکار ریمنڈ ڈیوس نے فائرنگ کر کے 2افراد فہیم اور فیضان حیدر کو قتل کر دیا تھا اور گاڑی بھگا دی تھی ۔ اس دوران اسکی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوارعبادالرحمٰن جاں بحق ہوگیا تھا۔ ملزم کے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔آج ریمنڈ ڈیوس کو کینٹ کچہری میں سول جج کے سامنے پیش کیا گیا جہنوں نے ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب تین شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی سفارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس سے جو کچھ بھی کیا اسے اس پر افسوس ہے اور وہ اس پر شرمندہ ہیں۔ جبکہ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے معافی بھی مانگی۔ ریمنڈ ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے جس کے باعث اس کی سیکورٹی کو بڑھایا جائے۔