مصر میں مسلسل ساتویں روز بھی حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ پانچ ہزار خطرناک قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔ مصر میں عوام کا حکومت کے خلاف شدید غم و غصے برقرار ہے۔ مظاہروں میں 100 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ مصر میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو حسنی مبارک کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے انھیں استعفی دینے کا کہنا چاہیئے۔ حکومت کے مخالف محمد البرادی کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کو عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئیے۔ دوسری جانب قاہرہ میں پاکستانی سفیر سیما نقوی نے دنیا نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ مصر میں موجود تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصر میں سیکورٹی اور اس سے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔