ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوگی،گنگولی
کولکتہ: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوگی۔ کولکتہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ انیس فروری سے مشترکہ طور پر بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ آئیں گی، ہر ٹیم اپنے بہترین کھلاڑی میدان میں اتارے گی۔ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا مضبوط ٹیمیں ہیں لیکن پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں دیگر ممالک کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔ ورلڈ کپ جیسا میگا ایونٹ کوئی بھی ٹیم آسان نہیں لے گی۔ عالمی کپ سے قبل متعدد کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تاکہ وہ مکمل فٹ ہوکر ورلڈ کپ میں شرکت کرسکیں۔ دیگر ٹیمیں اپنی جگہ لیکن پاکستان ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ پاکستانی ٹیم میں خطرناک کھلاڑی موجود ہیں جو گرین کیپس کو میچ جیتوا سکتے ہیں۔