ایتھنز (کرائم رپورٹر)گذشتہ ہفتے کو کفیسیاکے علاقے سے ٹکڑوںمیں ایک لاش ملی تھی ،کوائف نہ ملنے کی وجہ ڈیڈ پاکستان روانہ کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔ پاکستان کمیونٹی کی سماجی شخصیت ملک اسلام کی کوششوں سے مرحوم کے کوائف مل گئے جس کی بناء پر تجہیزوتکفین کے بعد ڈیڈ باڈی پاکستان روانہ کردی گئی ہے ۔ مرحوم کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے اس کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک دیا تھا لیکن کوائف نہ ہونے کی بناء پر میڈیا کو بتایا گیا جس پر اسکے عزیز واقارب سے رابطہ ہوگیا ۔ مرحوم کانام عمران خان ولد محمد فرمان علی ہے اور اسکا تعلق ظفروال ضلع شکر گڑھ سے ہے ۔جامع مسجدسفینہ پنجتن پاک پیراستیری میں مرحوم کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد ڈیڈ باڈی وطن روانہ کردی گئی ۔ مرحوم کے کزن محمد ندیم نے میڈیا کو لاش کی شناخت میں اہم کردار اداکرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک اسلام ،چوہدری شبیر دھامہ اور کیانی برادران کے تعاون پران کاشکریہ اداکیا۔