وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نبیل گبول کو منا ہی لیا۔ تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر وزیر مملکت نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مستعفی وزیر نبیل گبول نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور اپنے گھر پر چھاپے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزارت سے استعفٰی کے بعد نبیل گبول کی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ انہوں نے پارٹی معاملات اور کراچی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ پورٹس اینڈ شپنگ کے وزیر مملکت نبیل گبول اختیارات نہ ہونے کے باعث مستعفی ہوگئے تھے۔ استعفے کے بعد نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ان کے حکومت یا پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں۔