سعودی عرب کی اوبامہ اور ان کی اہلیہ پر زیوارت کی بارش

سعودی عرب کی اوبامہ اور ان کی اہلیہ پر زیوارت کی بارش
سعودی عرب کے شہزادے شاہ عبداللہ نے امریکی صدر براک اوباما او ر ان کی اہلیہ مشعل اوباما سمیت ان کے سٹاف پر زیورات کی بارش کر ڈالی۔ امریکی صدر براک اوباما ، ان کے خاندان اور سٹاف کو سعودی عرب کے شہزادے شاہ عبداللہ نے تین لاکھ امریکی ڈالر سے بھی زائد مالیت کے زیورات، قیمتی پتھروں اور نایاب کتابوں کے تحائف پیش کیے۔ شاہ عبداللہ اب تک کے سب سے زیادہ سخی بیرونی لیڈر ہیں۔ جنھوں نے اوباما ، ان کی اہلیہ اور بچیوں کو ایک لاکھ نوے ہزار ڈالر کے قیمتی پتھر پیش کیے۔ خاتون اول کو ایک لاکھ بتیس ہزار ڈالر کی مالیت کا ہیرون سے بنا جیولری سیٹ پیش کیا۔ صدر اوباما کو گھڑی، ماربل کے نوادرات جن میں سونے کا کام کیا گیا تھا اور ان کی بچیوں کو ہیروں کی بالیاں اور گلے کا ہار پیش کیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz