ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی
پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر جواب دے گئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں نو وکٹوں سے شکست دیدی۔ ویلنگٹن میں ہونے والے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جو اس کے لیے مفید ثابت نہیں ہوا۔ کیوی باولرز کی شاندار باولنگ کے سامنے قومی بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد حفیظ چوتھے اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل آٹھ اور اسد شفیق بھی 4 سکور بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار ہو گئے۔ 29 رنز پر پاکستان کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ یونس اور مصباح نے سکور کو 57 رنز تک پہنچایا۔ اس سکور پر یونس خان 24 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ کپتان شاہد آفریدی نے 15 رنز بنائے، عمر اکمل اور عبدالرحمان کوئی رن نہ بنا سکے۔ سہیل تنویر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق 50 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 5 جبکہ ہمیش بینٹ نے 3 اور جیکب اورم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی ٹیم نے مقررہ ہدف سترہ اعشاریہ دو اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جیسی رائیڈر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz