وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون میں ہر گز کوئی تبدیلی نہیں لا رہے۔ ہمارے پاس ملک توڑنے کے منصوبے کا بلیو پرنٹ موجود ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہت بہترہیں۔ اور فوج اور ہماری مشترکہ کوششوں نے ملک توڑنے کا منصوبہ ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کیلئے تیار ہوں۔ وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ مذہب میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے، یہ ملک کیلئے خطرناک ہے۔ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سودا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پرچم کی بے حرمتی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی۔ گرفتار امریکی معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکام ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں قومی مفاد میں بیان نہیں کی جا سکتیں۔