مصر: حکومت مخالف مظاہرے، حسنی مبارک کا استعفی دینے سے انکار

مصر: حکومت مخالف مظاہرے، حسنی مبارک کا استعفی دینے سے انکار
مصر میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ آج پانچویں روز بھی جاری ہےاور قاہرہ اور اسماعیلیہ سمیت دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ جبکہ صدر حسنی مبارک نے استعفا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ قاہرہ کے بعد اب اسماعیلیہ میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے، جبکہ گزشتہ رات دارلحکومت کی سڑکیں اور گلیاں میدان جنگ بنی رہیں اور مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جگہ جگہ جھڑپیں ہوئیں۔ شہر میں ہنگاموں کے بعد سے شہر میں آنسو گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ کئی دوسرے شہروں میں بھی پھیل چکا ہے دارالحکومت مین مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کئے جانیوالےٹرک کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور قاہرہ کسی جنگ زدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ سیکڑوں مظاہرین رات بھر سڑکوں پر موجود رہ کر صدر حسنی مبارک سے استعفی کا مطالبہ کر تے رہے۔ مصری حکومت کیخلاف وینزویلا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے مصری سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری طرف اردن اور یمن میں بھی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz