ایتھنز(اجالانیوز)دس یورو دوکام لو فراڈیوں اورجعل سازوں کاسادہ لوح لوگوں کے ساتھ فراڈ کاایک اورنیاطریقہ۔تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے جن میں اکثریت افریقی ممالک سے ہے جوکہ مختلف حربے استعمال کرتے ہیںجن میں کہاجاتاہے کہ ان کی کمپنی جوکہ کسی عرب ملک یاکسی دوسرے امیر ملک سے ہوتی ہے کوبڑی تعداد میں ہنرمند افراد کی ضرورت ہے جس کے لیے وہ ایک فارم مہیا کرتے ہیں جس میں سائل کے تمام کوائف کودرج کرنے کالکھاہوتاہے فارم کوپرکرنے والے کے لیے کوئی شرط نہیں ہے کہ وہ یونان میں قانونی حثیت کاحامل ہے یاغیرقانونی حثیت کافارم پرکرکے متعلقہ فراڈیے فارم کے ساتھ دس یوروتاتیس یورو فیس وصول کرتے ہیںفیس کی وصولی کے بارے کہاجاتاہے کہ یہ ان کی دستاویزات کمپنی کوروانہ کرنے کے لیے وصول کی جاتی ہے یوں سائل کودوہرے مسائل کاسامناکرناپڑتاہے ایک تویہ کہ وہ اپنے تیس یورو سے ہاتھ دھوبیٹھتاہے دوسرے ان کی دستاویزات سے ممکن ہے کہ فراڈکرکے رقم یادیگر جعل سازی کی جائے جس کاخمیازہ لازماًاس فرد کوبھگتناپڑے گاجس نے فارم کوپر کیاہوگا۔پاکستانی بھائیوںکو آگاہ کیاجاتاہے کہ کوئی بھی بیرونی کمپنی یونانی قانون کے مطابق یونانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ لائسنس جاری کیاجاتاہے اورحکومت یونان کی اجازت کے بغیر کسی قسم کی بھرتی سوائے فراڈ کے اورکچھ نہیں۔