عراق اور افغانستان میں بم دھماکے، 25 افراد ہلاک

عراق اور افغانستان میں بم دھماکے، 25 افراد ہلاک
عراق اور افغانستان میں دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 13 شہری ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک رکشہ گزر رہا تھا۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکا صوبہ پکتیکا کے شہر خوشامد میں ہوا۔ دوسری جانب عراق میں پولیس کمپائونڈ میں ایمبولنس کے ذریعے کیے گئے خود کش حملے میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خود کش حملے عراق کے شہر بکوبہ میں ہوا جہاں خود کش حملے آور نے اپنی گاڑی ایک پولیس کمپائونڈ سے ٹکرا دی۔ گزشتہ روز بھی عراق میں پولیس بھرتی سینٹر میں دھماکا ہوا تھا جس میں پچاس سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz