امریکا کے نائب صدر جو با ئیڈن نے کہا ہے کہ القاعدہ نے پاکستان کے دور درازعلاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مدد امریکا کے مفاد میں ہے۔ جبکہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کو اچھا دوست سمجھتا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ القاعدہ دیگر انتہا پسند ذہنیت رکھنے والوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کر رہی ہے۔ شدت پسند پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سمیت امریکا کو بھی گورنر سلمان تاثیر کے قتل پرافسوس ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم اتحادی ہے۔ پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کررہے بلکہ اہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ امریکا اسلام کے خلاف منفی رجحان رکھتا ہے۔ ان کا ملک اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ پرامن پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ خطے اور پوری دنیاکے مفاد میں بھی ہے۔ جو بائٰڈن نے کہا کہ مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود پاکستان کو ساڑھے سات بلین ڈالر کی امداد دی۔ تباہ کن سیلاب میں بھی امریکا نے متاثرین کی بھرپور مدد کی۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکی نائب صدر سے ملاقات نہایت مفید رہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کو اچھا دوست سمجھتا ہے۔