کراچی، ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 3 انتہا پسند تنظیمیں شامل ہیں،سی سی پی او

کراچی، ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 3 انتہا پسند تنظیمیں شامل ہیں،سی سی پی او
کراچی پولیس چیف فیاض لغاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرو ں کی ٹارگٹ کلنگ میں تین انتہاپسند تنظیمیں شامل ہیں،، ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےعہدیداروں سے ملاقات میں سی سی پی او فیاض لغاری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کا قتل دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے،اور ان کی ٹارگٹ کلنگ پرانسداد دہشت گردی ایکٹ لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری کے جرم میں 104 افراد کو گرفتار کیا ہے۔جبکہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے گروہ نے قتل کی 25 وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz