بینظیر قتل کیس، سعود عزیز اور خرم شہزاد کا مزید ریمانڈ

بینظیر قتل کیس، سعود عزیز اور خرم شہزاد کا مزید ریمانڈ
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹوقتل کیس میں ملزم سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے سعود عزیز اور خر م شہزاد کے مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ایف آئی کی جانب سے عدالت عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرنا باقی ہے جبکہ سابق سی پی او سعود عزیز نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں موبائل کی شکل تک یاد نہیں اور وہ ایف آئی اے کو اپنے موبائل فون میں تمام رابطہ نمبر فراہم کر چکے ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ یکم فروری کو ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz