کراچی، 22 گھنٹے میں 7افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے

کراچی، 22 گھنٹے میں 7افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے
کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، گزشتہ بائیس گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے علاقے جلبانی گوٹھ سےاتوار کی صبح مرتضیٰ نامی شخص کی لاش ملی ہے جسے پانچ گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچا دی ہے۔ اس سے قبل ہفتہ کی دوپہر کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرید کالونی میں رہائش پذیر سائٹ ٹاؤن کے سابق نائب ناظم سید بادشاہ کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ مقتول کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے بابا روڈ پر ہوٹل پر فائرنگ سے زیارت گل نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ رنچھوڑ لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیاقت علی اور محمد سعید جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اردو چوک میں فائرنگ سے طاہر اور زبیر جاں بحق ہوگئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz