امریکا نے تین پاکستانیوں کے قاتل اپنے شہری ریمنڈ ڈیوس کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ریمنڈ ڈیوس پاکستان کے پاس غیرقانونی حراست میں ہے۔ اور اس نے اپنے دفاع کیلئے فائرنگ کی۔ جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ جبکہ ہلاکتوں پر انہیں بھی افسوس ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکیوں کو غیر قانونی اپنی تحویل میں نہیں رکھ سکتا۔ سفارتخانے کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے پاس سفارتی پاسپورٹ اور 2012 تک پاکستان کا ویزہ ہے۔ امریکا کی جانب سے یہ مطالبہ نہ صرف دفتر خارجہ سے کیا گیا ہے جبکہ میڈیا پر اس مطالبے کو ظاہر کر دیا گیا ہے۔