لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی یونان میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے پرزور مذمت۔لاہور میں عرس حضرت داتاگنج بخش علی ہجویری کے آخری روز کے تقریبات اورچہلم حضرت امام حسین کے موقع پرلاہور اور کراچی میں ہولاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی یونان میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے پرزور مذمتنے والے بم دھماکے کی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور مذمت کی ہے اوراس کوایک بزدلانہ کوشش اورامت مسلمہ کے اندر نفاق وانتشار پیداکرنے کی مذموم کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانیت کے ان دشمنوں کوپیغام دیاہے کہ وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ملک وقوم کے اتحاد کوپارہ پارہ نہیں کرسکتے۔اس موقع پرپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے حکومت پاکستان اورحکومت پنجاب پرسخت تنقید کرتے ہوئے حکومت کوایسے حساس مواقع پربھی سکیورٹی کے اقدامات ناکام ہوچکے ہیں اوردہشت گردوں کی کمر توڑنے کے اعلانات کوہوا میں اڑا دیاگیاہے۔پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان اورتمام صوبائی حکومتوںسے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہرقسم کی سیاسی دباؤ اوراندرونی وبیرونی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کونظرانداز کرتے ہوئے واقعات میں ملوث افراد کوقرار واقعی سزا دی جائے اورتمام حقائق کوعوام کے سامنے لایاجائے تاکہ عوام میں موجود تحفظات کوختم کیاجاسکے۔لاہور اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جعفریہ آرگنائزیشن یونان کے ترجمان قیصر غوری نے کہاکہ دہشت گردوں کاتعلق کسی فرقہ سے نہیں بلکہ شیطانوں اورملک دشمن قوتوں سے ہے جوپاکستان کوکمزورکرنا چاہتے ہیںانھوں نے کہاکہ لاہوراورکراچی میں ہونے والے بم دھماکے نے ثابت کردیاہے کہ یہ شعیہ سنی کانہیں بلکہ یہ مذہبی منافرت پھیلانے والے دہشت گردوں کی مذموم حرکات ہیںجوکسی بھی مکتبہ فکر کوبرداشت نہیں کرنا چاہتے۔لاہور اورکراچی کے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے عزاخانہ گلزار زینب کی جانب سے بھی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاگیاہے۔لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان،پاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈ یونان ،ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان اوردیگر تنظیمات اورجماعتوں نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دونوں بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اوردیگر افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیااورپولیس اہلکاروںکی ہمت وبہادری کوسراہا۔