انکونا،ایگومینچا،لوچا(اجالانیوز)مختلف واقعات میں اٹلی جانے والے پناہ گزینوں کوگرفتارکرلیاگیا جبکہ اٹلی کے حکام نے بھی یونان سے اٹلی پہنچنے والے غیر قانونی پنا ہ گزینوں کوگرفتارکرکے واپس یونان بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق اٹلی کی بندرگاہ انکونا کے حکام نے 36غیر قانونی پنا ہ گزینوں کوجن کاتعلق ایشیائی ممالک سے بیان کیاجاتاہے کویونان کی بندرگاہوں پاترا اورایگومینچا سے اٹلی پہنچنے پران کوحراست میں لے لیاگیا۔اطالوی حکام نے ضروری کارروائی کے بعدتمام پناہ گزینوں کوواپس یونان بھجوا دیا جہاں پریونانی حکام نے تمام افراد کوحراست میں لے کران کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔ایک اورکارروائی کے دوران حکام نے شمالی یونان کے علاقہ پیری ویزہ کے قریبی سمندری علاقے لوچا سے ایک فیری بوٹ جس پرہالینڈ کاجھنڈا تھااورفیری بوٹ روٹرڈیم میں رجسٹرڈ تھی کوچیک کیاجس کے اندر32غیر قانونی پناہ گزینوںکوموجود پایاگیا جن میںدوخواتین بھی شامل تھی۔حکام نے تمام افراد کوحراست میں لے کران کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اورایجنٹوں کی تلاش بھی شروع کردی ہے جوان کوغیر قانونی طورپر اٹلی لے جانا چاہتے تھے۔