کراچی: رینجرز کے اختیارات میں3 ماہ کی توسیع

کراچی: رینجرز کے اختیارات میں3 ماہ کی توسیع
محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کو ديئے گئے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ جبکہ ڈبل سواری کے خلاف ورزی پر پولیس کو ایف آئی آر درج کرنےکے اختیارات واپس کر دیئے گئے ہیں۔ ڈبل سواری پر گرفتار تمام افراد کی رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے ایک بیان میں کہا ہےکہ شہر میں امن و امان کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر سٹی ڈسٹرکٹ کراچی کی حدود میں رینجرز کو پولیس کے اختیارات دینے کا مقصد پرامن اور قانون پسند شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری کے خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز کو ایف آئی آر درج کرنےکے باضابطہ اختیارات بھی دے ديئے ہیں جو ان سے واپس لے لئے گئے تھے۔ دوسری طرف ڈبل سواری پر گرفتار تمام افراد کی رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz