شراب خانہ خراب است نامعلوم افراد نے بھارتی شہری کوگھر کے اندر بے دردی سے قتل کردیا

اینوفیتا(اجالانیوز)شراب خانہ خراب است نامعلوم افراد نے بھارتی شہری کوگھر کے اندر بے دردی سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اینوفیتا دوبھارتی اورایک پاکستانی شہری اکٹھے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے ذرائع کے مطابق تینوں افرادشراب نوشی کے عادی تھے ۔گذشتہ شب پولیس کو گھر والوں کی جانب سے مطلع کیاگیاکہ کسی نے ان کے ساتھ رہائش پذیر بھارتی شہری کوبے دردی سے قتل کردیاہے۔وپولیس کے مطابق گھر میں رہائش پذیر پاکستانی اوراس کے ساتھی بھارتی شہری نے پولیس کوآگاہ کیاکہ وہ گھر سے باہر تھے اورواپس گھر آنے پر گھر کے اندر انھوں نے اپنے ایک ساتھی کوخون میں لت پت دیکھا جس کوبے دردی سے ٹوٹی ہوئی بوتل اورچھریوں کے وار کرکے قتل کردیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کے گھر سے برآمد ہونے والے سامان میں ایک شراب کی ٹوٹی ہوئی بوتل بھی ملی ہے جس سے مقتول کوقتل کیاگیا اوراس کے جسم پرجابجاتیز دھار آلے کے نشانات تھے۔پولیس نے جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے باقی دونوں افراد کوشامل تفتیش کرلیاہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz