وینزویلا میں پانچ سالوں میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کو موثر نمائندگی دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ اس پارلیمنٹ سے خوش نہیں۔ حزب اختلاف کے مطابق جانے والی پارلیمنٹ نے صدر ہوگو شاویز کے اختیارات میں اضافہ اور ان کے اخیتارات میں کمی کر دی ہے۔ نئے قانون کے مطابق ہوگو شاویز پارلیمنٹ کی حمایت کے بغیر بھی کوئی قانون پاس کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں صدر ہوگو شاویز کو 98 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے۔