غیر قانونی پناہ گزینوں پر گرفت سخت کرنے کی غرض سے یونان ہالینڈ سے کرائے پربحری جہاز حاصل کرے گا

ایتھنز(اجالانیوز)غیر قانونی پناہ گزینوں پر گرفت سخت کرنے کی غرض سے یونان ہالینڈ سے کرائے پربحری جہاز حاصل کرے گاجن میں غیر قانونی پناہ گزینوں کورکھاجائے گا۔وزیرامن عامہ خرستوپاپاچویس کے تازہ ترین بیان کے مطابق ترکی اوردیگر سمندری حدود سے یونان داخل ہونے والے غیرقانونی پناہ گزینوںکومخصوص حراستی مقام پررکھنے کی غرض سے بحری جہازوں میں عارضی حراستی مراکز قائم کرنے کامنصوبہ بھی تیارکیاہے جس کی خاطر ہالینڈ سے دوبحری جہاز کرائے پرحاصل کیے جائیں گے جن میں دوہزار پناہ گزینوں کی رہائش کاانتظام ہوگا۔وزیرامن عامہ کاکہناتھاکہ ہالینڈ کی حکومت نے تجرباتی طورپر روٹرڈیم میں رہنے والے پناہ گزینوں کوبحری جہازوں پرمقیم رکھاہے اوراسی تجربے سے بے پناہ مفید اثرات حاصل ہوئے جس کے باعث فیصلہ کیاگیاہے کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کوبحری جہازوں میں رکھاجائے تاکہ ان کوبہترسہولیات مہیا کی جاسکیں۔وزیر امن عامہ نے کہاکہ غیر قانونی پناہ گزینوں کوفوری طورپریونان کے شمالی سرحدی علاقہ میں موجود تین فوجی چھاؤنیوںکوقابل استعمال بنایاجارہاہے جہاںپران پناہ گزینوںکو رکھاجائے گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz