ارض ِروم،ایتھنز(اجالانیوز)وزیر اعظم یونان یورگوپاپاندریو کادورہ ترکی مختلف سیاسی امور کے علاوہ ترکی کی جانب سے یونان داخل ہونے والے غیر قانونی پناہ گزینوں کے مسئلہ پر بات چیت کی گئی۔ترکی کے شہر ارض روم میں ناشتے کی میز پر ہونے والی ملاقات میں یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریوا ورطیب اردگان نے تمام مسائل پرمل بیٹھ کر بات چیت کرنے اوران کے حل نکالنے پر زوردیا۔یورگوپاپاندریو کے حالیہ دور کی دعوت ان کوترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے ایتھنز میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پردی تھی جس پرحالیہ دور کوحتمی شکل دی گئی۔ناشتے کی میز پر ہونے والی ملاقات میں یورگوپاپاندریونے یونانی وزیر اعظم اوران کے وفد کوترکی اوریونان کی سرحد واقع ایورس پرحکومت یونان کی جانب سے لگائی جانے والی خاردار باڑ کے بارے میں آگاہ کیاجس کامقصد ترکی کی جانب سے یونان داخل ہونے والے غیرقانونی پناہ گزینوں کی آمد کوروکناہے۔یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو جوکہ اپنے وفد کے ایک سواسی ارکان کے ساتھ ترکی کادورہ کررہے ہیں انقرہ میں یونان کے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں کے علاوہ ترکی کے صدر سمیت دیگر سے ملاقات کریں گے ۔اس دورہ میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کے فروغ،دریائے ایورس پرلگائی جانے والی باڑ،غیر قانونی پناہ گزینوں کی آمد کے تدارک،مسئلہ قبرص،تجارت،معیثت اوردیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔یورگوپاپاندریو کے دورہ ترکی کوخاص اہمیت دی جارہی ہے۔