یتھنز(اجالانیوز)یونان بھرمیں موسم سرما کی سالانہ سیل کاآغاز پندرہ جنوری کوکیاجائے گا۔ورکنگ ایسوسی ایشن یونان کے ایک فیصلے کے مطابق موسم سرما کی سیل کاآغاز پندرہ جنوری سے کیاجائے گاجس میں تمام مصنوعات پراس دفعہ سترفی صد تک رعایت دی جائے گی۔پندرہ جنوری کوشروع ہونے والی سالانہ سیل میں تاجر برادری کاکہناہے کہ یونان کے معاشی حالات کی وجہ سے لوگ سیل لگنے کاانتظار کررہے ہیںجبکہ صارفین کی اس سال نئے سال اورکرسمس پرخریداری میں نمایاں کمی دیکھنے کوملی ہے۔تاجر برادری کاکہناہے کہ سالانہ سیل میں صارفین کومتوجہ کرنے کی خاطر پہلے سے زیادہ قیمتوں میں رعایت دی جارہی ہے۔
یونان بھرمیں موسم سرما کی سالانہ سیل کاآغاز پندرہ جنوری کوکیاجائے گا
Posted by Unknown on Saturday, January 08, 2011