شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو منقسم جزیرے کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنائو کو کم کرنے کیلئے ایک بار پھر غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ اس سے قبل جنوبی کوریا، شمالی کوریا کی طرف سے مذاکرات کی دعوت کو مسترد کر چکا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مٰں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب نومبر متنازعہ سمندری سرحد کے قریب شمالی کوریا کی افواج کی فائرنگ سے جنوبی کوریا کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ شمالی شمالی کوریا کے مطابق یہ پیشکش مذاکرات بحال کرنے کیلئے اعتماد کی فضا قائم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے کی گئی ہے۔