پنجاب اسمبلی: ق لیگ فارورڈ بلاک کا الگ حیثیت تسلیم کرانیکا فیصلہ
مسلم لیگ قاف کے فاورڈ بلاک نے پنجاب اسمبلی میں الگ پارلیمانی حیثیت تسلیم کرانے کے لئے سپیکر کو درخواست دینے کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے فاورڈ بلاک کے مرکزی رہنما میاں عطا مانیکا نے بتایا کہ ق لیگ کے 81ارکان پنجاب اسمبلی میں سے 47ان کے ساتھ ہیں اس لئے ان کا حق ہے کہ ان کی سیاسی اور پارلیمانی الگ حیثیت کو ایوان میں تسلیم کیا جائے ان کا کہناتھا کہ وہ اڑھائی سال سے حکومت پنجاب کے ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گےمسلم لیگ ن کا ساتھ بغیر کسی لالچ کے دے رہے ہیں، انہیں وزارتوں سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل ہونے پر عوام کے پاس دوبارہ جائینگے اور منتخب ہو کر ن لیگ کا ہی ساتھ دینگے۔