لاہور، مسلم لیگ ن سے تعلق ٹوٹ جانا ہی بہتر ہے، امتیاز صفدر وڑائچ

لاہور، مسلم لیگ ن سے تعلق ٹوٹ جانا ہی بہتر ہے، امتیاز صفدر وڑائچ
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ انہوں نے قیادت کو پنجاب میں مسلم لیگ ن سے اتحاد کے خاتمے کی کوئی سفارش نہیں بھیجی تاہم روز روز کی بے قدری سے تعلق ٹوٹ جانا ہی بہتر ہے۔ لاہور میں ثمینہ گھرکی کی رہائش گاہ پرگورنر سلمان تاثیر کیلئے قران خوانی کی گئی اس موقع پرامتیاز صفدر وڑائچ کا کہناتھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سے اتحاد اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب نے مسلم لیگ ن سے اتحاد کے خاتمے بارے قیادت کو کوئی سفارش بھیجی ہے نہ اس کی ضرورت ہےان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے قیادت کو ہمارے خیالات کا پہلے سے ہی علم ہے پیپلزپارٹی والے پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے سے نہیں ڈرتے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz