ایتھنز(اجالانیوز)ڈاکوؤں نے پاکستانیوں کے گھروں کارخ کرلیا اراکلیوکے بعد الیوپولس میں بھی پاکستانیوں کی رہائش گاہ پرڈاکوؤں کی کارروائی قیمتی سامان لے کرفرارہوگے۔تفصیلات کے مطابق دوروز کے وقفے سے پاکستانیوں کی رہائش گاہوں پرمسلح ڈاکوؤں کی کارروائی پہلی کارروائی کے دوران نیایونیا کے قریب واقع علاقے اراکلیو کے ایک گھر جہاں پرپاکستانی رہائش پذیر تھے تین سے پانچ افراد نے پولیس کاکہہ کرگھر میں داخل ہوئے اوراسلحہ نکال لیاگھر میں مقیم سات کے قریب پاکستانی مقیم تھے جنھوں نے ان کوروکنے کی کوشش کی جس پرڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے والے ایک پاکستانی پرگولی چلا دی جواس کے سینے میں لگی جس سے پاکستانی سخت مضروب ہواا وردیگرکوتشدد کانشانہ بنایاگیاڈاکوؤں نے گولی چلانے کے بعد دیگر کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگے گولی لگنے والے فرد کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے خون زیادہ بہہ جانے کے باعث اس کی وفات کی تصدیق کردی۔مرحوم کانماز جنازہ نیایونیا کی مسجد گلزار مدینہ میں پڑھاگیا۔دوسری کارروائی میں گزشتہ شب ایتھنز کے علاقہ الیوپولس کی گلی لیمیسو پر رہائش پذیر پاکستانیوں کے ایک گھر میں ڈاکوؤں داخل ہوئے جنھوں نے گھرکادروازہ توڑا اوراندر داخل ہوکرگھر میں سوئے ہوئے پاکستانیوں کوتشدد کانشانہ بناناشروع کردیارات دوبجے کے قریب رونما ہونے والے اس واقعہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پرپاکستانیوں کوزبردست تشدد کانشانہ بنانے کے بعدگھر میں موجود رقم اورموبائل فونز لے کر فرار ہوگے۔پولیس کومطلع کیے جانے کے بعد مضروب پاکستانیوں کوطبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پاکستانیوں کے گھروں میں ڈاکوؤں کی اس دیدہ دلیری سے وارداتوں کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔