فرانسیسی حکومت کی یورپی یونین کوغیر قانونی پناہ گزینوں کوروکنے کی خاطر یونانی حکومت کی بھرپور مدد کرنے پر زور

پیرس(اجالانیوز)فرانسیسی حکومت کی یورپی یونین کوغیر قانونی پناہ گزینوں کوروکنے کی خاطر یونانی حکومت کی بھرپور مدد کرنے پر زور۔فرانسیسی وزیر برائے یورپین افئیر لیورنٹ ویکیوز نے جرمنی کے ایک اخبار کودیے جانے والے انٹرویو میں کہاہے کہ یونان کی جانب سے ترکی کی سرحد پرخاردار باڑ لگانے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپی یونین کوچاہیے کہ وہ غیرقانونی پناہ گزینوں کی یورپی ممالک میں آمد کوروکنے کی خاطر یونان کی بھرپور مدد کریں اورحکومت یونان کی جانب سے ایورس کے علاقے میں باڑ لگانے کے فیصلے کومنظورکرتے ہوئے اس کی مالی وتکنیکی مدد کرے کیونکہ یونان کی سرحد یورپی یونین کی سرحد ہے اوریورپی یونین کوچاہیے کہ اپنی سرحدوں کی ہرممکن حفاظت کی خاطر متعلقہ ممالک کی مدد کرے خصوصاًیونان کومدد فراہم کی جائے تاکہ ترکی کی جانب سے یونان داخل ہونے والے غیر قانونی پناہ گزینوں کی روک تھام کوممکن بنایاجاسکے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz