پاکستانیوں کو عارضی قانونی تحفظ کا بل ، امریکی کانگریس میں دوبارہ پیش
امریکی کانگریس میں پاکستانیوں کو عارضی قانونی تحفظ کا بل دوبارہ پیش کردیا گیا۔ بل کی منظوری سے امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو عارضی تحفظ مل سکے گا۔ جبکہ پاکستانی طلبہ اور وزٹ پر آئے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ بل کے تحت ایسے پاکستانیوں کو18 ماہ تک کام کر نے کی اجازت دیدی جائے گی اور اس کے بعد وہ پاکستان میں بھی اپنے عزیزواقارب سے ملنے جاسکیں گے۔ بل ٹیکساس سے ایوان نمایندگان کے رکن ایل گرین نے پیش کیا ہے، تاہم بل پاس کروانا کوئی زیادہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ امریکی کانگریس میں ری پبلکن پارٹی کی تعداد زیادہ ہے۔