ویلنگٹن ٹیسٹ : دوسرے روز پاکستان نے 2 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے

ویلنگٹن ٹیسٹ : دوسرے روز پاکستان نے 2 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے
ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بنا لیے۔ قومی ٹیم کو کیوی ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 222 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ ویلنگٹن میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر 246 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کیا، تاہم کپتان ڈینیل ویٹوری کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث کیوی ٹیم نے ٹوٹل کو 356 رنز تک پہنچایا۔ ڈینیل ویٹوری نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریر کی چھٹی جبکہ پاکستان کیخلاف تیسری ٹیسٹ سنچری سکور کی۔ ویٹوری 110 رنز بنا کر ٹاپ سکورررہے۔ ریس ینگ 57 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 4 ، تنویر احمد نے 3 اور عبدالرحمن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں قومی ٹیم نے پہلی اننگز شروع کی تومحمد حفیظ کی ایک رن پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم توفیق عمر اور اظہر علی نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ توفیق عمر 70 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 62 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz