یونانی چرچ کے مقدس حلقے نے بھی بشپ سیرافیم کے بیان کومسترد کردیا

ایتھنز(اجالانیوز)حکومت یونان کے بعد آرتھوڈوکس چرچے کے مقدس حلقے کے ارکان نے بھی پیریا کے بشپ سیرافیم کی جانب سے اسلام اورمسلمانوں کے متعلق بیان کومسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کردی۔آرتھوڈوکس چرچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ مقدس حلقے کی جانب سے سیرافیم کا اسلام کے بارے بیان غیرذمہ دارانہ ہے اورکسی بھی مذہب کے خلاف اشتعال انگیز یامذہبی تحقیر کومسترد کرتے ہیں جس سے مذاہب کے درمیان تناؤ بڑھتاہو۔مقدس حلقے کاکہناتھاکہ آرتھوڈوکس چرچ یونان کی تمام اقلیتوں اورتمام مذاہب کااحترام کرتی ہے اوراس کی کوشش ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان بہتر تعلقات کوفروغ دیاجائے۔یادرہے کہ یونانی آرتھوڈوکس چرچ کامقدس حلقہ(ہولی سینوڈ) عیسائی مذہب کے ماننے والے آرتھوڈوکس عیسائیوں کے لیے قوانین اورمذہبی روایات کے متعلق فیصلے کرتاہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz