کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23 افراد جاں بحق
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جار ی ہے اورمختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور ریٹائرڈ میجر سمیت 23 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت ریٹائرڈ میجراقبال کاشمیری کی حیثیت سے ہوئی جو سول ایوی ایشن کا ملازم تھا۔ کورنگی قیوم آباد میں جام صادق پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا ۔ بنارس میٹرو سنیما کے قریب 42 سالہ رستم خان ہلاک ہوگیا اورنگی ٹاون میں قلندریہ ہوٹل کے قریب شرپسندوٕں کی مسافر بس اور قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں کامران،وقاص،راشد انور،جاوید،فراز،7 سالہ دعا فاطمہ، اور محمد علی جاں بحق جبکہ 34 سالہ جہانگیر عالم،نور حسن سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے لیاقت آباد 8 نمبر میں فائرنگ سے 25 سالہ حماد ہلاک ہو گیا۔ کورنگی کے چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے 40 سالہ شفیق ہلاک ہوا۔ لیاقت آباد میں مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر ولی خان بابراپنی کارپرفائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حسن اسکوائر کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر اور ان کے دو محافظ قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔ نیو کراچی سیکڑ فائیو سی میں آفتاب ، قمر بانو اور تیمور کو گھر میں گھس کر قتل کردیاگیا۔